عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا، حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔