پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا .
اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.102 ارب ڈالر، ابوظہبی 72.41 ملین ڈالر، فجیرہ 98.48 ملین ڈالر، راس الخیمہ 29.46 ملین ڈالر، اجمان 12.27 ملین ڈالر، شارجہ 21.69 ملین ڈالر اور اومال قوین کو برآمدات سے ملک کو 0.63 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا .

. .

متعلقہ خبریں