قومی اسمبلی نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس کے تحت آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کے لیے آج اہم فیصلہ کریں گے اور اسی تناظر میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان سرکاری دستاویزات میں تسلیم کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ آزاد ارکان کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا۔ اسی طرح، حکمران اتحاد کی تعداد 226 طے کر دی گئی جبکہ اپوزیشن کی تعداد 102 طے کر دی۔
اپوزیشن اتحاد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان، مجلس وحدت مسلمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 90بنتی ہے۔
جے یو آئی کے 11 اور بی این پی مینگل کے ایک رکن نے تاحال عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت نہیں کی جبکہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے تاحال اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنا امیدوار لانے کے لیے بھی درخواست جمع نہیں کرائی۔
قومی اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 336 بنتی ہے جس میں سے 328 حلف اٹھا چکی ہے جبکہ 8ارکان کی نشستیں تاحال خالی ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago