ٹائیگر کب ریلیز ہوگی؟ پریانکا چوپڑہ نے بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑہ نے اپنی نئی فلم ٹائیگر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا . پریانکا چوپڑہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئی فلم ٹائیگر کا پوسٹر شئیر کردیا .

ڈزنی کی فلم میں پریانکا چوپڑہ نے امبا نامی شیرنی کے کردار کو اپنی آواز دی ہے .
پریانکا چوپڑہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ فلم ٹائیگر کی کہانی جنگل اور اس میں ہونے والی ہرچیز اور ہرواقعہ کے بارے میں ہے . اس میں محبت ، تنازع، بھوک ، بقا کی جنگ سمیت بہت کچھ ہے . فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی . اس تاریخ کو دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جاتا ہے . فلم ٹائیگر کو مکمل ہونے میں 8 برس کا عرصہ لگا ہے .

. .

متعلقہ خبریں