خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3) اورالیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔