خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا . چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا .

الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے . الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3) اورالیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے . . .

متعلقہ خبریں