بلوچستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے ولی رقمم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری


کوہلو، بولان(قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی رقم میں مبینہ طور سرعام ناجائز کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا ڈیوائس ہولڈر کی جانب سے مستحق فی خواتین سے مبینہ طور پر پانچ سو روپے تک ہر پی سی او میں ناجائز کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ڈیوائس ہولڈر کی جانب سے شہر میں سرعام اپنے اپنے پی سی او میں ناجائز کٹوتی کررہے ہیں ڈیوائس ہولڈرز کے سامنے ضلعی انتظامیہ ،بی آئی ایس پی انتظامیہ بے بس دکھائی دینے لگے اس سے قبل ڈیوائس ہولڈر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں بھی مستحق خواتین سے ناجائز کٹوتی کررہے تھے
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سبی کے تنویر نامی نوجوان ضلعی انتظامیہ کچھی سمیت دیگر ذمہ دار آفیسران کے ناک کے نیچے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام ڈھاڈر خواتین سے 500 سے ایک ہزار کی کٹوتی کر کے لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے بار بار کی نشاندہی کے باوجود ڈیوائس ہولڈر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لانے سے یہ ثابت کرتا ہے۔ علاوہ ازیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سبی کے تنویر نامی نوجوان ضلعی انتظامیہ کچھی سمیت دیگر ذمہ دار آفیسران کے ناک کے نیچے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام ڈھاڈر خواتین سے 500 سے ایک ہزار کی کٹوتی کر کے لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے بار بار کی نشاندہی کے باوجود ڈیوائس ہولڈر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لانے سے یہ ثابت کرتا ہے کہ تنویر نامی نوجوان ڈیوائس ہولڈر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین سے کٹوتی ذمہ دار آفیسران کی سرپرستی سے ہو رہا ہے زونل مینجر کونیکٹ ایچ بی ایل کے نوٹس میں ہونے کے باوجود موصوف پر کوئی قانونی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ڈھاڈر کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر نصیرآباد ڈویژن سے ڈیوائس ہولڈر تنویر نامی نوجوان کے خلاف انکوائری تشکیل دے کر سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے صدر مقام علاقے ڈھاڈر شہر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم کی ترسیل میں سرعام ضلعی انتظامیہ کچھی اور دیگر ذمہ دار آفیسران کے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کرپشن جاری ہے امدادی رقم میں من مانیاں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تنویر نامی نوجوان ڈیوائس ہولڈر نے ماہ صیام میں بھی خواتین کو نہ بخشنے کی ٹھان لی ہے کٹوتی کا سلسلہ 500 سے لے کر 1500 سے 2ہزار تک کر دی گئی ہے ڈیوائس پر موجود نوجوان بے دھڑک قانون کو اپنی لونڈی سمجھ رکھا ہے سبی کے تنویر نامی ڈیوائس ہولڈر ڈھاڈر شہر میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے لوٹ کر قانون کی دھجیاں بکھیر رہا ہے متاثرہ خواتین نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر نصیر اباد سے اپیل کی ہے بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سے ڈیوائس ہولڈر تنویر نامی نوجوان کٹوتی کر کے لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف اواز اٹھانے والی خواتین کو کئی روز تک ذلیل خوار کرتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور امدادی رقم سے کٹوتی شدہ لاکھوں روپے خواتین کو واپس کیے جائیں۔