کیا بھارتی اداکار سنیل شیٹھی نانا بننے والے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سُپر سٹار سنیل شیٹھی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کی وجہ اداکار کا دلچسپ ردعمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹھی اور بھارت کے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔ اس متعلق جوڑے نے خود تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن سنیل شیٹھی کے ایک حالیہ بیان نے ان کے نانا بننے کا اشارہ دیا ہے۔

ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ میں بھارتی سنگھ کی جانب سے جج سنیل شیٹھی کو’کُول نانا‘ (COOL NANA) کہہ کر پکارا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں، اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح سٹیج پر چلوں گا۔‘سُپر سٹار کے اس تبصرہ نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی حاملہ ہیں۔ اتھیا شیٹھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں مگر ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں اس متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا۔

اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول نے 2019 میں ایک دوسرے تعلقات قائم کیے تھے اور 2023 میں شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔جوڑے کو شادی کے موقع پر ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی پُرتعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی تھی۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی تھی، جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی آڈی کار بطور تحفہ دی تھی۔ جیکی شروف نے قیمتی گھڑی دی تھی، جس کی قیمت 30 لاکھ روپےہے۔ ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈ بریسلٹ دیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago