سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی بی 51چمن کے 12پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیدیا،ری پولنگ کافیصلہ امیدوار اباسین اچکزئی ، اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر کیا گیا۔