جبکہ کیسکو کی جانب سے عبدالواسع نے بتایا کہ انسکمب روڈ پر بجلی کے کھمبوں ودیگر کام کو مکمل کر لیا گیا ہے . جبکہ پی ٹی سی ایل کے متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے میں کام میں مشکلات بارے بتایا گیا تو بنچ کے ججز نے ہدایت کی کہ پی ٹی سی اور کسی دوسرے ادارے کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ ہو تو وہ ایڈووکیٹ جنرل کو اپروچ کریں بنچ کے ججز نے ہدایت کی کہ کوئٹہ میں شاہراہوں پر جاری کام کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مذکورہ شاہراہوں کے توسیعی منصوبے میں تاخیر سے پہلے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے . بعد ازاں آئینی درخواست کی سماعت 8اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بنچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہوں کی توسیعی منصوبے میں تاخیر و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی .
سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رفیق ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،اسحاق ناصر ایڈووکیٹ،کیسکو کی جانب سے عبدالواسع، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پی ٹی سی ایل کے آفیسران ودیگر پیش ہوئے سماعت کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق نے بنچ کو بتایا کہ انشا اللہ انسکمب روڈ کو عید سے قبل ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا .
متعلقہ خبریں