وفاقی بیورو کریٹس دوہری شہریت کے حامل نکلے ، کس کے پاس کس ملک کی شہریت ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں


اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)وفاقی بیورو کریٹس دوہری شہریت کے حامل نکلے ، کس کے پاس کس ملک کی شہریت ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 18سے گریڈ 22کے 20 وفاقی بیورو کریٹس کی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف وزارتوں اور محکموں کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں جن میں اکثریت کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔ مس رعنا عنصر کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےوقفہ سوالات کیلئے جمع کرائی گئی تحر یری رپورٹ کے مطابق جو اعلیٰ افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں ان میں سارہ سعید سپیشل سیکرٹری کامرس گریڈ 22 کے پاس برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی افسر اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی سیکشن چیف صائمہ علی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسررابعہ اورنگ زیب کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اورایڈیشنل سیکرٹری ا قتصادی امور ڈویژن مس ثمر احسان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ۔
سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن محمد وشاق گریڈ 20 کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔ او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر غلام مجتبی جویو کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔ سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر اور صو بائی سیکرٹری سندھ طحہ احمد فاروقی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے اور پولیس سروس کے گر یڈ 21 کے افسر جان محمد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔پولیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد زعیم اقبال شیخ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ 19ے افسر اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔پو لیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور تعینات دفتر سی سی پی او لاہور حیدراشرف کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔پولیس سروس کے گریڈ19 کے افسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو پشاور وقار احمد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ پو لیس سروس کے گریڈ 18کے افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی جاوید احمد بلوچ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔