بینک مکرمہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین نے شراکت داروں کو اسلامی بینکاری میں بہترکارکردگی کے لیے بینک مکرمہ لمیٹڈ کے وژن سے آگاہ کیاہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینک مکرمہ لمیٹڈ (BML) نے اٹھارھویں سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کا انعقادکیا جس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے کی . شراکت داروں اور بینک کے اعلیٰ حکام سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے کہا کہ ،’’اپنی سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر میں اسلامی بینکاری کے مستقبل میں شراکت کے لیے بینک مکرمہ لمیٹڈ کے وژن کے بارے میں بتاتے ہوئے انتہائی پرجوش ہوں .

ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی سہولت کو یقینی بناکر مستقبل کے نقطہ نظر کو عالمی منظرنامہ کے مطابق آگے بڑھا رہے ہیں . بینک مکرمہ میں جدت کو اپنانے اور بینکنگ سروسز کو تبدیل کرنے کے لیے موجودہ دور کے مطابق تیار کردہ تکنیکی حل متعارف کرانے پرہمیں فخر ہے . ہم بینکاری کے ایک نئے دور کی تشکیل کر رہے ہیں جو اختراعی بھی ہے اور جامع بھی ہے . کامیابی کی جانب اس سفر میں آپ کے اعتماد اور مسلسل تعاون پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں . . .

متعلقہ خبریں