9 مئی کیس : صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

سرگودھا(قدرت روزنامہ)سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا . پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سرگودھا جیل منتقل کر دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت کےلیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی .

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی . یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار ہیں . . .

متعلقہ خبریں