لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ انہیں تھپڑ سے نہیں لیکن دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے . ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں نیا رشتہ بنانے کیلئے کئی بار کوشش کی لیکن پھر رک گئی .
انہوں نے کہا کہ لوگ بہت برے ہوتے ہیں اور خواتین کو قید میں رکھنا چاہتے ہیں . اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو فضا علی بھی چاہئے اور وہ پھر فضا علی کو مٹھی میں بند بھی کرنا چاہتے ہیں .
انہوں نے بتایا کہ کئی بار فوٹو شوٹ کیلئے دلہن بنی ہوں لیکن اب حقیقی دلہن بننے کا خواب ختم ہوگیا ہے .