راحت فتح علی خان کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم


لاہور(قدرت روزنامہ)معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں . گلوکار کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی .


راحت فتح علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے،ایسےمیں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے .
انہوں نے کہا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعائوں کی بھِی اشد ضروری ہے . راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں