سجاول (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کئے تھے، 2024 کے انتخابات بھی تسلیم نہیں ہیں اب فیصلے میدان میں ہوں گے، انہوں نے 2 مئی کو حکومت کے خلاف کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔
سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ امن و امان خراب ہے کچے کے ڈاکوؤں کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں سندھ میں امن و امان خراب ہے، آج کس منہ سے یہ کہتے ہیں کہ حالت خراب ہیں۔
راشد سومرو کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکؤوں کے پاس جدید اسلحہ ہے یہ کس کی مہربانی ہے، کچے کی تمام پولنگوں سے پپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے، وہاں کے منتخب نمائندگان کو ڈاکؤوں کی سرپرستی حاصل ہے اس کا واضع ثبوت ہے۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…