کراچی: موٹرسائیکل سلپ ہونے سے نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کراچی میں موٹرسائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے نوجوان سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر پی اے ایف بیس کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نوجوان منزل کی جانب جاتے ہوئے اچانک موٹرسائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے نیچے گر گیا۔
گرنے کے باعث نوجوان کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت ذوہیب کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔