سیالکوٹ: چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق، والدین زخمی


سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے علاقے وڈالہ سندھواں میں چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے .
ریسکیو کے مطابق تینوں بہن بھائی اپنے ماں باپ کے ساتھ رات کو سو رہے تھے کہ چھت اوپر آ گری ، اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور نعشوں کو ملبے سے نکالا .


ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں والدین اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں عروہ اور ولی محمد جبکہ حریم اور والد لقمان ، والدہ کرن شامل ہیں .
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی میاں بیوی اور بیٹی حریم کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے . ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت اور دیواریں خستہ حال ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا .

. .

متعلقہ خبریں