اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا، سماعت آج ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔
ابتدائی سماعت میں اٹارنی جنرل پیش ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کل کی سماعت میں عدالتی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے طریقہ کار طے کرے گی۔ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل کے لیے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
وفاقی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی میں معذرت اختیار کر لی تھی۔

Recent Posts

ججوں کے خط کا معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا…

9 mins ago

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ3کلومیٹرتک پھیل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہراقتدار میں مارگلہ پہاڑیوں پر ہیٹ ویو کے باعث لگی آگ شدت اختیار…

29 mins ago

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

6 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

6 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

7 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

8 hours ago