شاہین کی قیادت سے محرومی ’’بدقسمتی‘‘ قرار


لاہور (قدرت روزنامہ) معروف کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ’’بدقسمتی‘‘ قرار دے دیا۔
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ’’میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا، مجھے پیسر کے ساتھ ہمدردی ہے، بابراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔
یاد رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔