بلاک بسٹر ثابت ہونیوالی 5 فلمیں جنہیں ٹھکرا کر کرینہ کپور نے بڑی غلطی کردی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی موڈی اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بیبو نے شوبز انڈسٹری کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ایسی 5 فلموں کو ناں بول کر خود ہی اپنے کیریئر کو نقصان پہنچایا جن کی فہرست آپ کو چونکا دے گی۔ بالی ووڈ کی گلیمرس دنیا میں فلمی کرداروں کے فیصلے کیریئر بنادیتے ہیں یا تباہ کر سکتے ہیں۔
کرینہ کپور خان بالی کی معروف اداکارہ ہیں جو اپنی بے مثال اداکاری کی صلاحیت کے سبب خوب جانی جاتی ہیں مگر اُنہوں نے کرداروں کے انتخاب سے متعلق کچھ ایسے فیصلے کر رکھے ہیں جنہوں نے اُن کے کیریئر کو اچھا خاصا نقصان پہنچایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ ’زی نیوز‘ کے مطابق کرینہ کپور نے اصل میں فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں امیشا پٹیل سے قبل سونیا کا کردار ادا کیا تھا لیکن انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی یہ فلم چھوڑ دی تھی۔اس کے بعد اداکارہ امیشا پٹیل نے اس فلم میں کرینہ کپور کی جگہ لے لی۔
فلم ’کہو نہ پیار ہے ‘ بہت بڑے پیمانے پر دیکھی اور سراہی گئی، یہ ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی، اس فلم نے امیشا پٹیل کو انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا۔

فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر بات نہیں بن پائی، اس لیے کرینہ کپور کی جگہ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کر لیا گیا۔

فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کو ٹھکرا دینا کرینہ کپور کے لیے کیریئر کا ایک اور غلط فیصلہ ثابت ہوا، جی ہاں بیبو نے فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں بطور نینا نظر آنے سے انکار کر دیا تھا۔
بھاری میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے یہ فلم کم معاوضے کے سبب ٹھکرائی تھی۔

جی ہاں، یہ بات سچ ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے مکمل ایک لڑکی کے گرد گھومنے والی فلم ’کوئین‘ کرنے سے بھی انکار کردیا تھا، بعد ازاں اس فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت کو کاسٹ کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران بیبو نے کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے پچھلے پانچ مہینوں میں چھ فلموں کو ناں کہا ہے کیونکہ میں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جو بہت اچھا نہ ہو۔‘

یہ خبر آپ کو چونکا دے گی دنیا بھر میں بزنس کرنے والی فلم ’رام لیلا‘ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے قبل کرینہ کپور کو آفر کی گئی تھی۔کرینہ کپور کے مطابق اُنہیں اس کردار میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی، یہ کردار اُنہیں بلکل بھی پسند نہیں آیا تھا۔
اس فلم کو ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پختہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر ایک کے لیے ہر ایک کردار موضوع نہیں ہوتا۔ ایک فلم میں کام نہ کرنے سے اُن سے سُپر ہیروئن کا ٹیگ نہیں چھینا جا سکتا۔