سونف دودھ میں ڈال کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں؟ جانیے اس کے فوائد

لاہور(قدرت روزنامہ)دودھ کے بے شمار فوائد سے تو ہم سب باخوبی آگاہ ہیں لیکن سونف والے دودھ کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں . آج کے اس ٓآرٹیکل میں ہم آپ کو دودھ میں سونف ڈال کر پینے کے بہت سے خیران کن فوائد بتائیں گے .

سونف والا دودھ : سونف ملے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفور س بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے پینے سے کیلشیم کی کمی بڑی تیزی کے ساتھ دور ہوتی ہے . ہڈیوں کی گروتھ اور ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے یہ بہت ہی فائدہ مند چیز ہے . فائدے: 1 . وہ افراد جو ہر وقت تھکان اور سستی محسوس کرتے ہیں . کام کاج کرنے کو دل نہیں کرتا، اعصابی کمزوری اورپٹھوں کی کمزور ی میں مبتلا رہتے ہیں  اور پٹھے درد رہتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے بھی سونف اور دودھ کا استعمال مفید اور مؤثر ثابت ہوتا ہے . 2 . دودھ اور سونف کااستعمال آپ کےدماغ کی سرگرمی کو بہتر کرتا ہے . 3 . اس دودھ کا استعمال آپ کی آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے . 4 . سونف کو دودھ میں ڈال کر پیا جائے تو اس سے میٹا بالزم کا نظام بہتر ہوتا ہے اور جسم سے مضر صحت مواد کا اخراج ممکن بنا کر مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے . 5 . سونف کو دودھ میں ڈال کر پی لینے سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے اور بے خوابی کا خاتمہ ہوتا ہے . 6 .  دودھ میں سونف پکا کر چھوٹے بچوں کو پلانے کے نتیجے میں پیٹ میں درد اور گیس کی شکایت بھی نہیں رہتی ہے . . .

متعلقہ خبریں