این اے 253 میں دھاندلی کیخلاف شاہ زین بگٹی کی درخواست پر آر او 4 اپریل کو طلب
اسلام آباد، سبی(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 میں مبینہ دھاندلی کیخلا ف دائر اپیل پر الیکشن کمیشن نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپرےل کو طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 253 پر دھاندلی کیخلاف آر او کو چار اپرےل کو الےکشن کمیشن مےں طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیا گےا، آر او کو تیس مارچ کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا تھا، آر او کے حاضر نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا تھا، چار اپریل کی سماعت کیلئے دن دس بجے آر او 253 کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔ این اے 253 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کی جائے گی۔