ریکوڈک کی مخالفت کرنیوالے اپنی سیاسی دکان چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی گوادر تک ریلوے لائن بچانے کی تجویز انتہائی مثبت اور قابل تحسین ہے . ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو بے شمار فوائد ملیں گے .

بلوچستان کے زیادہ تر مسائل قوم پرست سیاستدانوں کا محرومی کارڈ کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے سے پیدا ہوئے ہیں . ریکوڈک جیسے اہم قومی پراجیکٹ کی مخالفت کرنے والے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور اپنی سیاسی دکان چلانے کی کوشش کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں