خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری کرنے والے شخص نے 3 سال بعد اعتراف جرم کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلینہم پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ویلنگبرو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ جیمز ’جمی‘ شین نے چوری، املاک کی منتقلی اور سازش کے الزامات کا اعتراف کیا۔
4.8 ملین یوروز (تقریباً 59 لاکھ 50 ہزار ڈالرز) مالیت کا ’امریکا‘ نامی یہ ٹوائلٹ آکسفورڈ شہر کے قریب بلینہم پیلس میں نصب فن پارے کا حصہ تھا جسے ستمبر 2019 میں چرا لیا گیا تھا۔
ملزم شین ویڈیو لنک کے ذریعے آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش ہوا۔
وہ پہلے ہی نقد چوری کے سلسلے میں 17 سال کی سزا بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے نیو مارکیٹ میں نیشنل ہارس ریسنگ میوزیم سے 4 لاکھ یوروز مالیت کے ٹریکٹر اور قیمتی ٹرافیاں بھی چرائی تھیں۔
قبل ازیں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ سنہرا ٹوائلٹ چوری سے قبل مکمل طور پر فعال تھا اور نمائش دیکھنے آنے والے اسے استعمال کے واسطے تین منٹ کےلیے بک بھی کروا سکتے تھے۔
پولیس کے مطابق چونکہ یہ ٹوائلٹ عمارت کے نکاسی کے نظام سے جڑا ہوا تھا اس لیے اس کو نکالنے کے بعد 18 صدی کی اس عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago