نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دی، جنید خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جنید خان نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ترجیح دینے پر نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا . واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رواں ماہ 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے .

ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر اور کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف 18 اپریل کو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے . بعدازاں جنید خان نے ایکس پر لکھا کہ ’یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لیگز (آئی پی ایل) کو ٹیم پر ترجیح دی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں عزت ملی، نیوزی لینڈ 11 سے 12 سینئر کھلاڑی بین الاقوامی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں