2018 مشکل ترین سال تھا، سب کچھ کھو دیا تھا، آغا علی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے ماضی کی تلخیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 ان کے لیے مشکل ترین سال تھا، اس دوران انہوں نے سب کچھ کھو دیا تھا۔
حال ہی میں نادیہ خان اور اعجاز اسلم کی رمضان ٹرانسمیشن میں آغا علی نے اداکارہ امر خان کے ہمراہ شرکت کی۔
پروگرام کے دوران اعجاز اسلم نے سوال پوچھا کہ ایسا کوئی واقعہ بتائیں جس نے آپ کی زندگی مکمل طور پر تبدیل کردی ہو۔
جس پر آغا علی نے کہا کہ ’میں نے اس پر پہلے کبھی بات نہیں کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں آج ایسی جگہ کھڑا ہوں جہاں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتا ہوں اور یہ بات بتا سکتا ہوں کہ 2018 میرے لیے مشکل ترین سال تھا‘۔