وزیر اعظم نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے . ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .

وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان مل گیا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے . اس کے علاوہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے . جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے . ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر تعنات کردیا گیا ہے . جبکہ شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں