وزیر اعظم نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان مل گیا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔
جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر تعنات کردیا گیا ہے۔
جبکہ شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

6 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

17 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

24 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

32 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

32 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

35 mins ago