چین میں سمندری طوفان جیسی ہواؤں نے تباہی مچادی؛ 7 افراد ہلاک

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین میں سمندری طوفان جیسی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے . عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے 9 شہروں اور 54 کاؤنٹیز میں گزشتہ 4 دن سے ایسی تند و تیز ہواؤں کا ڈیرہ ہے جس کی شدت سمندری طوفان جیسی ہے اور جس نے معولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا .

شدید موسم نے 31 مارچ سے اب تک 93 ہزار افراد کو متاثر ہوئے ہیں . ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا . چھتیں اُڑ گئیں . کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ مکانات گر گئے . سڑکوں پر جا بجا ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرے ہوئے ہیں . ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے . امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے . 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا . زیادہ تر ہلاکتیں ملبے تلے دب جانے کے باعث ہوئیں . چین میں 13 سال بعد ایسا سخت موسم دیکھنے میں آیا ہے . سمندری طوفان جیسی ہواؤں کے ساتھ اولے برسے . موسمیاتی بیورو نے موسم کی شدید ترین وارننگ بھی جاری کی . ماہرین نے اس غیر متوقع اور شدید موسم کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث موسمی تغیرات کو قرار دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں