اگر ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر بنتے؟ مولابخش چانڈیو سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے پر نجی ٹی وی کے شو میں اینکر منصور علی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مولا بخش چانڈیو سے سوال کیا کہ آج اگر ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر ہوتے؟ جس کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے واضح انداز میں کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر بھٹو زندہ ہوتے تو آصف زرداری بھی صدر نہ ہوتے۔ذیشان نامی صارف نے صحافی مظہر عباس کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے مطابق فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کے لئے نہ کسی سے ووٹ مانگا اور نہ وہ پولنگ ڈے پر سندھ اسمبلی تک میں آئے اور سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مظہر عباس نے پروگرام میں مزید کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لوگوں سے بات ہوئی اور کوئی بھی انہیں ووٹ دینے کے لئے رضامند نہیں تھا اور سب کا ایک ہی جواب تھا کہ کہ آپ کو پتہ ہے ہم اسے کیوں ووٹ دے رہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ چانڈیو صاحب یہ بات آپ ڈائریکٹ آصف علی زرداری سے بھی کہہ سکتے تھے میڈیا پر آکر یہ کہنے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago