آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا . ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعود احمد، عبدالباسط اور محمد رمضان شامل ہیں .

ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں . ملزمان کو اسلام آباد کے علاقے فیض آباد، کھنہ پل اور ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا .
ملزم سعود احمد نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر ٹوئٹر پرشیئر کیں جبکہ ملزم عبدالباسط نے انسٹا گرام پر وائرل کیں . ملزم محمد رمضان نے قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شئیر کیں .
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے تھے . گرفتار ملزمان گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندگان کو بلیک میل کررہے تھے . ملزمان کے زیراستعمال موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا . ملزمان کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں