موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے: شیخ رشید


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ججز کو خطوط اہم اور حساس مسئلہ ہے، اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات ہار گیا اور تسلیم بھی کر لیا، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔