قائدِ عوام کا قتل صرف پیپلز پارٹی نہیں ملک کیخلاف سازش تھی: شیری رحمٰن


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ قائدِ عوام کا قتل صرف پیپلز پارٹی نہیں ملک کے خلاف سازش تھی۔سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو وژنری رہنما تھے، انہوں نے پاکستان کی سمت کی تشکیل میں اہم ترین کردار ادا کیا۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ رواں سال 45 برس بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو غلط قرار دیا گیا، اعلیٰ عدالت نے تسلیم کیا کہ شہید بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا اور اس وقت کی عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ دستورِ پاکستان، جوہری توانائی، ملکی خود مختاری، سماجی و اقتصادی اصلاحات قائدِ عوام کے مرہونِ منت ہیں، قائدِ عوام نے عوام کے حقوق اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی سیاست کی۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کی وابستگی اور قومی مفادات کی بلاخوف حفاظت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

14 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

29 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

47 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

50 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

57 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

59 mins ago