اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچی بغیر کسی خوف کے ایک برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی ہے، کئی صارفین بچی کی دلیری کی تعریف کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بچی کا نام گلمینہ ہے جس کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
خودساختہ کہانی کے مطابق بچی نے برفانی چیتا بلی کا بچہ سمجھ کر پالا تھا اور اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے لیکن اس بچی سے مانوس ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ پالتو جانوروں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے، اس تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ تصویر ببرک خان نامی صارف کا ڈیجیٹل آرٹ ہے جو انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹول مڈ جرنی سے تخلیق کیا ہے۔
ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تصویر جیسے دیگر تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں سنجاوی بغا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بدھ کے روز یہاں گودار شپ یارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وقت آپہنچا ہے کہ…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل…