امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارتی خانے کے وفد کو مشہور زمانہ قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد مجرم سے ملنے اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچا۔
تین رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے روم میں ملاقات کروائی گئی، وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔ ملاقات کرکے وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں سزا سنائی گئی ہے۔