تاپسی پنو کی شادی کی ویڈیوز وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی جانب سے خفیہ طور پر گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر شادی کیے جانے کے بعد اب ان کی شادی کی مبینہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تاپسی پنو کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اخبار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں تاپسی پنو کو اپنی شادی کے موقع پر عروسی لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)


بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تاپسی پنو نے گزشتہ ماہ 23 مارچ کو ڈینمارک کے بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی میتھیاس بیو سے شادی کرلی تھی۔


نشریاتی ادارے کے مطابق دونون کی شادی راجستھان کے شہر ادیپور میں ہوئی، جس میں انتہائی کم لوگوں نے شرکت کی، شادی کی تقریبات میں اداکارہ کے اہل خانہ سمیت ان کے انتہائی قریب دوستوں نے شرکت کی۔


رپورٹ کے مطابق تاپسی پنو اور میتھیاس بیو کی شادی کی تقریبات 20 مارچ کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے 23 مارچ کو ہندو رسومات کےتحت شادی کی۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ تاپسی پنو اور میتھیاس بیو نے تاحال اپنی شادی کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق شادی کے ڈیڑھ ہفتے بعد تاپسی پنو کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیوز کو اداکارہ نے شیئر نہیں کیا اور نہ ہی ان کے کسی اہل خانہ یا قریبی دوست نے شیئر کیا بلکہ مختلف شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز کو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے شادی کرلی۔