اسلام آباد ہائی کورٹ: فواد چوہدری کی راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی راہداری ضمانت منظور کرلی . فواد چوہدری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا، ہائی کورٹ نے ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی .

فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی تھی . عدالت نے 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں