تائیوان میں زلزلہ، مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات 12 ہو گئیں


تائیوان (قدرت روزنامہ)تائیوان میں شدید ترین زلزلے کے 2 روز بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں . غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ تائیوان میں مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے .


زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ کاؤنٹی ہولیان میں اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں . تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں بھی کچھ آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں . 18 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں .
واضح رہے کہ 2 روز قبل تائیوان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے .
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی تھی . تائیوان کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، تاہم جاپان سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی .

. .

متعلقہ خبریں