تائیوان میں زلزلہ، مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات 12 ہو گئیں


تائیوان (قدرت روزنامہ)تائیوان میں شدید ترین زلزلے کے 2 روز بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ تائیوان میں مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ کاؤنٹی ہولیان میں اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں بھی کچھ آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ 18 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل تائیوان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوان کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، تاہم جاپان سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

55 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago