آج کیوں ناں کچھ میٹھا ہوجائے ، چلیے بناتے ہیں لبِ شیریں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعتہ الوداع کے اس بابرکت دن پر افطار دسترخوان کے لیے کیوں ناں کچھ میٹھا ہوجائے۔
آج بنائیں مزیدار لبِ شیریں،جسے بڑے اور بچے دونوں ہی شوق سے کھائیں۔
اجزاء:
دودھ ½ 1 لیٹر، چینی 2 کپ، فریش کریم 1 کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور 3 کھانے کے چمچے، لال جیلی 1 پیکٹ، پیلی جیلی 1 پیکٹ، ہری جیلی 1 پیکٹ، ابلی رنگین سوئیاں 1 کپ، آم 2 عدد، کیلے 4 عدد، سیب 3 عدد، انگور 1 کپ، آڑو 1 عدد، پستے، بادام 1 کپ۔
ترکیب:
ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور کو تھوڑے سے پانی یا پھر ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں۔
اب دیگچی میں دودھ اور چینی ڈال کے اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب چینی اچھی طرح حل ہو جائے تو اس میں پہلے سے حل شدہ کارن فلور یا پھر ونیلا کسٹرڈ کو اس گرم دودھ کے مکسچر میں شامل کرلیں اور اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی رہیں کہ کسٹرڈ گاڑھا ہوجائے۔
اب اس کو ٹھنڈا کرلیں اور تھوڑا سا کسٹرڈ پیالے میں نکالیں پھر اس میں کریم مکس کریں اور اس مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔
اب جیلی کو پکا کے جمالیں اور جمنے کے بعد کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔سارے پھلوں کو بھی چھیل کر کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔
پھر ایک پیالے میں سارے پھل، جیلی، رنگین اُبلی ہوئی سویاں ڈال کے اوپر کسٹرڈ ڈال دیں۔ اسے پستے، بادام سے سجا کے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

54 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

58 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago