سشمیتا سین اور سابق بوائے فرینڈ کے درمیان دوبارہ رومانوی تعلقات قائم


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین اور اُن کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے درمیان ایک بار پھر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
سشمیتا سین کی ذاتی زندگی اکثر سرخیوں میں رہی ہے، اداکارہ، جو ماضی میں روہمن شال کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں، اُن سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ڈیٹ کررہی ہیں کیونکہ اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس کی طرف اشارہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے کہا کہ اپنے سابق پارٹنرز کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنا مشکل ہوتا ہے اور کافی لوگ اس الُجھن کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ اُنہیں دوبارہ تعلق قائم کرنا چاہیے یا نہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ ممکن ہے۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے خود اپنی زندگی میں اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کیے ہیں، میں نے اس چیز کا تجربہ کیا ہے، اسی لیے میرے نزدیک یہ ممکن ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری زندگی یقینی طور پر ایک کھلی کتاب رہی ہے کیونکہ میں نے اسے بہت ایمانداری اور کبھی کبھی بےخوف ہوکر گزارا ہے اور میں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے خود لیے ہیں پھر چاہے ان سے مجھے تکلیف پہنچے، مجھے دھوکہ ملے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔