مودی سرکارکو کرارا جواب ،چین نے بھارت کے 30 دیہات، دریاؤں اور جھیلوں کے نام تبدیل کردیے


بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین نے متنازع سرحدی علاقے پر خودمختاری کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے 30 دیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے درمیان بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کرکے زنگنان رکھ دیا۔ زنگنان سے متصل 30 دیگر علاقوں کے نام بھی تبدیل کردئیے گئے۔
چین کی وزارت برائے شہری امور کے مطابق چین نے ارونا چل پردیش کے چینی نام زنگنان میں 30 مقامات کے ناموں کو معیاری بنایا ہے۔ متنازع سرحدی علاقوں کے حوالے سے چین اور بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی حکام کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آنے کے بعد چینی حکام نے بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچائی تسلیم کرنے کو کہا۔ دوسری جانب چینی علاقے کا مکمل قبضہ حاصل کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش کا دورہ کیا۔مودی نے دورے کے دوران چینی علاقے زنگنان کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑ میں بنائی گئی اسٹریٹجک سیلا ٹنل کا افتتاح کیا۔ چین نے بھارتی وزیراعظم کے دورے پر شدید سفارتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے میڈیا بریفنگ میں مودی کے دورہ اروناچل پردیش سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زنگنان چینی علاقہ ہے۔چینی حکومت نے کبھی بھی اروناچل پردیش پر بھارت کے نام نہاد دعویٰ کو تسلیم نہیں کیا اور اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چین میں زنگنان کے علاقے میں من مانے طور پر ترقی دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 min ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

10 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

22 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

29 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

50 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

53 mins ago