قوائد کے مطابق دوبارہ گنتی 5 فیصد یا اس سے کم ووٹوں کے فرق پر ہوتی ہے . درخواست گزار کے مطابق مجھے پیپلز پارٹی کے امیدوار پر ساڑھے 6 ہزار ووٹوں یعنی 11 فیصد کی برتری حاصل تھی . ریٹرننگ افسر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے . درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، پیپلز پارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے . سربلند خان پی ٹی آئی رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات و رات ہمارے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، میرے 16 ہزار ووٹ فارم 45 میں تھے لیکن پھر میں 550 ووٹ سے انتخاب ہار گیا . نئے بیلٹ پیپرز بغیر فولڈ ہوئے بیلٹ باکس سے برآمد ہوئے ہیں . یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹر نے بیلٹ پیپر فولڈ کیے بغیر بیلٹ پیپر میں ڈال دیا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس 112 پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سربلند خان نے دوبارہ گنتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا .
دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ میں 2 ماہ سے اسمبلی کا اجلاس میں شامل ہو رہا ہوں لیکن کل اچانک الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دوبارہ گنتی کرائی گئی .
متعلقہ خبریں