اسلام آباد پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کو پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کی جانب سے موصول فورینزک رپورٹ کے مطابق خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھوں نمونوں میں آرسینک کی انسانی صحت کے لیے مہلک مقدار سے خاصی کم ہے . فورینزک رپورٹ کے مطابق سفید پاؤڈر میں موجود آرسینک کی مقدار 11.9 سے 17.5 ملی گرام پائی گئی ہے جبکہ آرسینک کی مقررہ مہلک مقدار 70 ملی گرام سے زائد بتائی گئی ہے . رپورٹ کے مطابق آرسینک ایک کیمیائی زہر ہے، جو زیادہ مقدار میں سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر پھیپھڑوں کی سوجن اور ناک کی سوزش سمیت حنجرہ کے ورم کا باعث بن سکتا ہے .
034562 by Ghulam Mustafa hashmi
ججز کو دھمکی آمیز خطوط کس نے لکھے ابھی تک واضح نہ ہوسکا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرکے مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کا عمل شروع کردیا ہے . اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کےججز کو موصول ہونیوالے مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ججز اور عدالت کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے . . .