چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، اس موقع پر سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محسن نقوی جو بیک وقت وفاقی وزیرداخلہ، سینیٹر اور چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہیں، پاکستان میں متعدد میڈیا چینلز کے مالک ہیں اکثر اوقات اپنے بیانات اور عہدوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین یہی بحث کرتے نظر آتے ہیں کہ صحافی اپنی سیاسی وابستگیوں اور اثر و رسوخ کے باعث اتنے زیادہ حکومتی عہدے حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں۔
محسن نقوی ایک بار پھر صارفین کے نشانے پر ہیں ان کی ایک ایڈیٹڈ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں محسن نقوی اپنے ہی روبرو بیٹھے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے محسن نقوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے وہ نیوزی لینڈ سیریز کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، اس اہم موقع پر سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صحافی خرم شہزاد لکھتے ہیں کہ ملاقات کے بعد چینل 24 اور چینل 42 کے مالک محسن نقوی نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات کی اچھی طرح کوریج کی جائے۔
انہوں نے طنزاً لکھا کہ ان چینلز پر بہترین کوریج کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینل 24 اور چینل 42 کے مالک محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریج بہت اچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے نیوزی لینڈ سیریز کی بڑی اچھی تیاری کی ہے اور اس بات کی تائید سینیٹر محسن نقوی نے بھی کی ہے۔
ملاقات کے بعد چینل 24 اور چینل 42 کے مالک محسن نقوی نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات کی اچھی طرح کوریج کی جائے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس کے بعد انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات نہیں کی ؟
محمد علی لکھتے ہیں کہ یہ خبر صحافی محسن نقوی نے رپورٹ کی ہے۔