’مریم نواز کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے‘، حنا پرویز بٹ کی ٹک ٹاک کیوں وائرل ہوگئی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی نِت نئی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے آئے روز صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نیلے رنگ کے کپڑے پہنے اسمبلی میں داخل ہوتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ حنا پرویز بٹ نے کیمرہ مین رکھ لیا ہے جو گاڑی سے نکلنے سے لے کر قومی اسمبلی میں داخلے تک ان کی ویڈیو بناتا ہے جسے بعدازاں ایڈیٹنگ کرکے ٹک ٹاک پر لگایا جاتا ہے۔
فیصل سلیم نے طنزاً لکھا کہ حنا پرویز بٹ کی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دے رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایسی ویڈیوز بنانے کی آسانیاں صرف ن لیگ کو ہی ہیں کیونکہ جہاں تک مجھے یاد ہے سیکیورٹی کی وجہ سے اسمبلی ہال میں صرف ممبران کو جانے کی اجازت ہوتی تھی کیمرہ مین کو نہیں۔
محمد سلمان نے حنا پرویز بٹ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی ویڈیوز بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اور اس کا عام آدمی کی زندگی سے کیا تعلق ہے؟
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سب سے زیادہ محنت حنا پرویز بٹ کا کیمرہ مین کررہا ہے جو ہر بار گاڑی سے اترتے ہوئے اسٹار پلس کے ڈرامے کی طرح 3 چکر گول گول گھومتا ہے تاکہ ویڈیو کے لیے زیادہ شاٹس لے سکے۔