وہ وقت جب صبا فیصل موجودہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔
حال ہی میں صبا فیصل نے میزبان نادیہ خان اور اداکار اعجاز اسلم کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے کبھی کوئی کاروبار کیا ہے؟اس سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ میں میڈیا میں قدم رکھنے سے پہلے لاہور میں اپنی کپڑوں کی فیکٹری چلا رہی تھی اور میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی۔
صبا فیصل نے کہا کہ میری فیکٹری بہت اچھی چل رہی تھی لیکن جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے مجبوری میں اپنا یہ کاروبار بند کرنا پڑا،چونکہ میرا کاروبار اچھا چل رہا تھا تو اسی لیے میں نے اسے بند کرنے کے بارے میں چھ ماہ تک سوچا اور پھر استخارے بھی کیے کیونکہ میں اس بڑے فیصلے میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی چاہتی تھی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ استخارے کے بعد، میں نے اپنی فیکٹری بند کی اور سب کچھ چھوڑ کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی، شوبز میں آنے کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔

Recent Posts

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

12 mins ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

14 mins ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

21 mins ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

27 mins ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

1 hour ago

گھی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی…

1 hour ago