غلطی سے سکواڈ کا حصہ بننے والے کرکٹر نے پریٹی زنٹا کی ٹیم کو میچ جتوادیا


احمد آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈرافٹس کے دوران پک ہونے والے غلط کھلاڑی نے ہی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز کو میچ جتوادیا۔
گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم گجرات ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا، کپتان شیکھر دھون ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تاہم پنجاب کنگز کے ششانک سنگھ نے 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ جتوادیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے ششانک سنگھ کو ڈرافٹس کے دوران کھلاڑیوں کے ایک جیسے نام ہونے کی وجہ سے غیر ارادی طور پر پک کرلیا تھا۔ اس تقریب میں پریتی زنٹا نے کھلاڑی (ششانک سنگھ) کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں کھلاڑی انکے اسکواڈ کا حصہ بن گیا۔
واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا تھا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

3 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

21 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

32 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago