محمود خان اچکزئی کے حلقہ این اے 266 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔لیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق کامیاب امیدوار اور رنر اپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے، 36 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی، درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا۔فیصلے میں کہا گیا جے یوآئی کے امیدوار اور درخواست گزار مولانا صلاح الدین ایوبی کی درخواست خارج کر دی گئی، درخواست گزار شواہد کیلئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔